کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

آئندہ 24 گھنٹے تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تاہم عید قرباں کے تینوں دن بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

پیر 12 ستمبر 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم عوام میں قربانی کے جانوروں کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں گزشتہ دو روز سے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری تھی تاہم پیر کی صبح سے ہی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹے تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تاہم عید قرباں کے تینوں دن بارش کا امکان نہیں۔شہر میں ہونے والی اس رم جھم نے جہاں عید کی چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا ہے، وہیں عوام میں قربانی کے جانور کی صحت اور مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :