کراچی، مویشی منڈی، بیوپاریوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار

پیر 12 ستمبر 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) کراچی میں جانوروں کی چوری کرنے والے گروہ اور مویشی منڈی سے بیوپاریوں کو لوٹنے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز جانور چوری کرنے والا ایک ملزم گرفتار ہوا ہے۔

(جاری ہے)

6 رکنی گروہ جانوروں کی چوری میں ملوث ہے،پکڑ یگئے ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے،ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو لوٹنے والی نو سرباز خاتون کو پکڑ ا گیا،بیوپاری نے الزام لگا یا ہے کہ خاتون نے بھیک مانگنے کے بہانے 60 ہزار روپے نکال لیے۔لوگوں نے خاتون کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :