موٹروے پولیس اورفوجی افسران میں جھگڑے کی تحقیقات جاری ہیں، انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے،آئی ایس پی آر

پیر 12 ستمبر 2016 16:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ) کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس اورفوجی افسران میں جھگڑے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی کے بیان میں کہا گیا کہ موٹروے پولیس اورفوجی افسران میں جھگڑے کی تحقیقات جاری ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، ذمہ داران کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔