Live Updates

عمران خان رائے ونڈ مارچ کے معاملے میں سیاسی طورپر تنہا رہ چکے ہیں ‘

رائے ونڈمارچ میں انکے ”کزن “سمیت کوئی اپوزیشن جماعت انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘عمران خان نے حج کے مہینے میں قوم حج پر جانے کا وعدہ اللہ تعالی سے کیا اور قوم کو رائے ونڈ مارچ کی دھمکی دی ‘اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو اجازت نہیں دی یا ان کا شیطان سے مک مکاؤ ہوگیا ہے ‘عید سے پہلے کبھی کسی کی اور کبھی کسی کی قر بانی کی بات کر نیوالا پنڈی کا شخص بلا آخر ایک لاکھ کا اونٹ خر ید کر چلا گیا ہے ‘ہماری حکومت سے پہلے سر کاری حج زیادہ پیسوں پر ہوتا رہا ہے وفاقی وزیر اطلا عات ونشر یات ‘سینیٹر پرویز رشیدکی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

پیر 12 ستمبر 2016 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر اطلا عات ونشر یات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی طورپر تنہا رہ چکے ہیں رائے ونڈمارچ میں انکے ”کزن “سمیت کوئی اپوزیشن جماعت انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘عمران خان نے حج کے مہینے میں قوم حج پر جانے کا وعدہ اللہ تعالی سے کیا اور قوم کو رائے ونڈ مارچ کی دھمکی دی ‘اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو اجازت نہیں دی یا ان کا شیطان سے مک مکاؤ ہوگیا ہے ‘عید سے پہلے کبھی کسی کی اور کبھی کسی کی قر بانی کی بات کر نیوالا پنڈی کا شخص بلا آخر دیڑھ لاکھ کا اونٹ خر ید کر چلا گیا ہے ‘ہماری حکومت سے پہلے سر کاری حج زیادہ پیسوں پر ہوتا رہا ہے (ن) لیگ کے دور حکومت سے پہلے مگر اب کم پیسوں میں حج کی لوگ سعادت حاحل کرتے ہیں جہاں (ن) لیگ کی حکومت نے لوگوں کی اور خد مت کی ہے وہاں حج کے اخراجات بھی کم کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ حج کے اس مقدس مہینے میں عمران خان نے حج پر جانے کا اپنے رب سے وعدہ کیا ہے اور پاکستانی عوام کو رائے ونڈ جانے کی دھمکی دی ہے وہ حج پر نہیں دے جاسکے اللہ نیا جازت نہیں دی اوہو سکتا ہے کہ انکا شیطان سے مک مکاہو گیا ہے اورر ائے ونڈ مارچ سے ہم نے انکو نہیں روکا ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی والے صاحب ہر عید سے پہلے کہتے ہیں اس عید پر قربانی ہو گی اور قربانی کے لیے ن لیگ کے کسی بھی رہنما کا نام لے لیتے ہیں لیکن اس بار وہ بھی اونٹ خرید کر واپس راولپنڈی چلے گئے ہیں ،ان کا دعوی بھی غلط ثابت ہو گیا ۔پرویز رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علما اسلام اور یہاں تک کہ عمران خان کے سیاسی کزن طاہر القادری نے بھی رائیونڈ جانے کی مخالف کی ،اب خان صاحب بالکل تنہا رہ گئے ہیں اور تنہا ہی رہیں گے ۔

پرویز رشید نے طنزیہ انداز میں عمران خان پر یہ شعر بھی کہا نہ خدا ہے ملا ،نہ وصال شیروانی ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے حکومت میں چا ر مرتبہ حج کا انتظام کیا گیا ،اللہ کا شکر ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں حج کی سعادت سستی ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج کے اخراجات کم اور سہولت بہترہے جسے دیکھ کر پرائیویٹ حج کرنے والے لوگوں نے بھی سرکاری حج کے لیے رابطہ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات