عیدا لاضحیٰ کی تعلطیلات کے دوران میٹرو پولیٹین اسلام آباد کے تمام متعلقہ شعبے خصوصی ڈیوٹی دینگے، میئر اسلام آباد شیخ انصر کی ہدایت
پیر 12 ستمبر 2016 16:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے 2000 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز اپنی ڈیوٹی ادا کریں گے۔
سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ دیگر شعبوں کی 100 سے زائد گاڑیا ں اس خصوصی آپریشن میں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ ان آلائشوں کو سائنٹیفک انداز سے ٹھکانے لگانے کے لیے اسلام آباد کے 18 مقامات پر خصوصی طور پر گڑھے کھودے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے سینی ٹیشن میں 1334اور9213908 کی ہلیپ لائین بنا دی گئی ہے۔ جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلپ لائن پر 24 گھنٹے ذمہ دار عملہ تعینات رہے گا جبکہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن اور دیگر افسران ان چھٹیوں کے دوران آلائشیں اٹھانے کے اس آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ اس خصوصی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے سینی ٹیشن اور ضروری سروسزفراہم کرنے والے دیگرشعبوں کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوان شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کے علاوہ تمام واٹر انکوائری پر عملے کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایمرجنسی و ڈیزاسٹر منجمنٹ کے ساتھ ساتھ ایمبولینس سروس1122 بھی ان چھٹیوں کے درمیان الرٹ رہیں گے۔ شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ کیپٹل ہسپتال کی ایمرجنسی 24 گھنٹے کھلی رکھنے اور زندگی بچانے والی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی کے علاوہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حاضر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے میئر اورچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نالوں اور جنگل میں نہ پھینکیں بلکہ قربانی کی جگہ انہیں رکھ دیا جائے جہاں سے سی ڈی اے کا عملہ اسے اٹھا کر لے جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر ڈیوٹی دینے والے عملے سے تعاون کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ بہتر انداز میں سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں سی ڈی اے کی ہیلپ لائن نمبر1334 ،9213908 ،9211555 یا9206102 پر شہری اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.