لاہور: پولیس نیسنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،قبضے سے موٹرسائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج

پیر 12 ستمبر 2016 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) پولیس نے چوری، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹرسائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے انکشافات متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر2ڈاکوؤں زاہد علی اور شہزاد ساجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6موٹرسائیکلیں، ایک پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :