سینیٹر سراج الحق کا قوم کے نام عید کا پیغام
پیر 12 ستمبر 2016 16:26
(جاری ہے)
اسلامی دنیا کے مقبوضہ علاقوں فلسطین اور کشمیر کے مسلمان 70سال سے آزادی کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی امن کے نام نہاد چیمپین امریکہ سمیت کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی سرپرستی سے بھارت علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔امریکہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار بنانے کیلئے خطے میں بے جا مداخلت کررہا ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف بھارت اور امریکہ کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے اور بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری اور مودی کا بلوچستان کے متعلق بیان بھارت کے مکروہ عزائم کا واضح اعلان ہے ۔کوئٹہ ،کراچی اورپشاورمیں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ناقابل تردید ثبوت سیکیورٹی اداروں کے پاس موجود ہیں ،خود حکمران بھی بھارتی عزائم سے آگاہ ہیں مگر اس کے باوجود قوم کی امنگوں کا خون کرتے ہوئے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہی ہیں ۔حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے عام آدمی کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے ۔پانامہ لیکس کی تحقیقات میں حکمران سب سے بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں ،پاکستان سے کھربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بنکوں میں جمع کروانے والے حکمران عوام پر کمر توڑ مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہے ہیں اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مزید قرضے لئے جارہے ہیں۔ملک و قوم کو مسائل کی اس دلدل سے نکالنے کیلئے قوم کو ایک بار پھر نئے عہد اور عزم کے ساتھ ان بدیانت حکمرانوں کے خلاف اٹھنا ہوگا اور ان لٹیروں سے ملک کو بچانے کیلئے تحریک پاکستان کی طرز پر ایک بڑی قومی تحریک برپا کرنا ہوگی ۔سینیٹر سراج الحق نے عید قربان کے موقع پر حاجت مندوں ،مسکینوں ،یتیموں اور بیواؤں کی دستگیری کرنے ،ان کی ضروریات کا خیال رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا اورخوشنودی کے حصول کیلئے انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دلائی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.