وزارت پانی وبجلی کی ہدایت شہر کو تاحکم ثانی لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ قرار دے دیا

پیر 12 ستمبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) وزارت پانی وبجلی کی ہدایت شہر کو تاحکم ثانی لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ قرار دے دیا۔ لاہور شہر میں بجلی کے ترسیل کو بہتر بنانے اور شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے لیسکو نے ایمرجنٹ اسکواڈ قائم کردئیے۔ ذرائع کے مطابق آج سے 3روز تک لاہور میں تاحکم ثانی بجلی کی ترسیل بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس وقت لیسکو کی طلب2700میگاواٹ جبکہ رسد2330میگاواٹ ہے۔ لہٰذا350واٹ کا شارٹ فال ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کو عارضی طور پر ختم کیا گیا ہے۔ لیسکو نے عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ تاکہ صارفین کی شکایات کو فوری طور پر درست کیا جائے۔ دوسری جانب لاہور کے مضافاتی علاقوں میں اس وقت بھی 3سے 4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :