Live Updates

پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی منظرعام پر آگئے، اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

پیر 12 ستمبر 2016 16:21

پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات اور لندن روانگی سے متعلق خبروں اور طرح طرح کے تبصروں کے دوماہ بعد عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی منظرعام پرآگئے اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا قیادت سے کسی قسم کے اختلافات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کردی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں عطاء اللہ خان نے کہاکہ ”دوستو، السلام علیکم،عیدقربان کی آمدآمد ہے ، میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو، اللہ قربانی قبول فرمائے اورسب کو توفیق دے ،پچھلے دوماہ سے پاکستان میں نہیں تھا،میرے ،عمران خان اور پی ٹی آئی کے بارے میں عجیب وغریب قسم کے اخباری بیان اور سوشل میڈیا پر بیان مشہور کیے گئے ،میں ان سب بیانات کی مذمت کرتاہوں، میں نے کبھی ایساتصور ہی نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑدوں ، یا خان کے بارے میں کوئی غلط بات سوچوں ، ایسا ہو ہی نہیں سکتا“۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :