میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت، شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے یوم شہادت پر ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب رجمنٹ کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے میجر جنرل نادر خان نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یاد رہے کہ میجر عزیز بھٹی کو 1965ء کی جنگ میں جرات و بہادری پر نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :