Live Updates

عید قرباں میں ایک روز؛ بیوپاریوں کا جانوروں کے منہ مانگے دام وصول کرنے کا سلسلہ جاری

پیر 12 ستمبر 2016 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) عید قرباں میں صرف ایک دن باقی ہے جس کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا تاہم جانوروں کی ہوشربا قیمتوں نے خریداروں کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک کی مختلف مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمانسے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث خریدار پریشانی کا شکار ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رات گئے جانوروں کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی اور بیوپاری اپنے گھروں کو جلد پہنچنے کی جلدی میں مناسب دام پر جانور فروخت کردیں گے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کراچی سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور خاص طور پر ایک مویشی منڈی میں تو گائے اور بکرے تول کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں، یعنی جتنا وزن گائے اور بکرے کا ہوگا اس کی قیمت بھی اتنی ہی ہوگی۔

(جاری ہے)

شاہراہ فیصل ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب قائم مویشی منڈی میں بکرا 540 روپے اور گائے 380 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے اور اس انوکھی فروخت سے متعلق سن کر لوگوں کی بڑی تعداد اسی منڈی کا رخ کر رہی ہے۔دوسری جانب لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں قائم مویشی منڈیوں کی بھی یہی صورتحال ہے جہاں بیوپاری جانوروں کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :