سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 16:03

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روزسوات کے علاقے کڑاکڑ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی ،اسی دوران دہشت گردوں نے پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقع کے اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورزخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکاخیزموادسڑک کنارے نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس موبائل وہاں پہنچی تو دھماکہ ہو گیاجس کی وجہ سے پولیس وین مکمل طور پرتباہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :