جیکب آباد پولیس کی کارروائی 15سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم دو کلو چرس سمیت گرفتار

پیر 12 ستمبر 2016 15:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی 15سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم دو کلو چرس سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آبادساجد حسین کھوکھر کے پی آراو لیاقت لاشاری کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر گزشتہ روز مولاداد پولیس نے ناوڑا لنک روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 15سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم نادر عر ف نادو ولد قمبر گلوانی جکھرانی کو دو کلو چرس سمیت گرفتار کرلیاہے مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے حکومت سندھ کو 5لاکھ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی گئی تھی ملزم نادو دواغواء ،6ڈکیتی ،4پولیس مقابلے ،ایک بھتہ خوری اوردیگر جرائم میں مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :