عیدالاضحی کا دن ہمیں اللہ کی راہ میں قربانی کیلئے تیار رہنے کے عزم کے اظہارکا دن ہے، آصف علی زرداری

پیر 12 ستمبر 2016 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عیدالاضحی کے موقع پر ساری دنیا کے مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستانی مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بالخصوص مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آج کادن ا لله کی راہ میں ہر قربانی کے لئے تیار رہنے کے عزم کے اظہار کا دن ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن ہمیں اپنے معاشرے کے لئے اپنی ذمہ داری اور اپنی خوشیوں میں غریبوں اور ناداروں کو شریک کرنے کا دن ہے۔ اسلام کا پیغام معاشرتی ہمواری اور مساوات کا پیغام ہے جس میں غریبوں اور ناداروں کے حقوق کی بات کی گئی ہے۔ ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرے کو ناداروں اور غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں ان لوگوں کو ہر صورت میں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے جودہشتگردی کو خلاف جنگ میں قربانیاں دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :