امجد صابری قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 12 ستمبر 2016 14:58

امجد صابری قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید دو افراد کو حراست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) امجد صابری قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔حراست میں لئے جانے والے کی شناخت شانی اور مانی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شانی اور مانی آپس میں بھائی ہیں ‘دونوں بھائیوں سے تفتیش جاری ہے۔امجد صابری قتل کیس میں اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان کی تعداد 7ہوگئی ہے۔اس سے قبل پولیس عمران صدیقی ،شہزاد ملا،ایوب بندھانی سمیت پانچ افراد کو پہلے گرفتار کر چکی ہے۔قوال امجد صابری کو بائیس جون کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لیاقت آباد دس نمبر سے گذرتے ہوئے کار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :