پی آئی اے کی کی پریمیئر سروس میں اے 330 دوسرا جہاز آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوجائے گا

پیر 12 ستمبر 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کی پریمیئر سروس میں اے 330 دوسرا جہاز آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔ یہ جہاز لندن کے روٹ پر پروازوں کیلئے استعمال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل 14 اگست کو پہلا جہازمسافروں کے ساتھ لندن کیلئے روانہ ہوا تھا۔ اس بیڑے میں تیسرا جہاز فروری 2017ء میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ٹورنٹو ، نیویارک، برمنگھم اور بیجنگ تک اپنی پروازوں کو وسعت دینے پر غور کررہی ہے ۔ اس وقت پیر ، بدھ اور اتوارکو اسلام آباد سے لندن کیلئے پریمیئر سروس کے تحت پروازیں جاری ہیں ‘ منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو لاہور سے لندن کیلئے پروازیں جاری ہیں ، اسی طرح لندن سے اسلام آباد کیلئے منگل ، ہفتہ اور اتوار جبکہ لاہور کیلئے پیر، بدھ اور جمعرات کیلئے پروازیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :