مکہ مکرمہ: حجاج کرام کی خدمت کے لیے 250سعودی حجام مناء میں کام کرنے کے لیئے تیار

پیر 12 ستمبر 2016 14:44

مکہ مکرمہ: حجاج کرام کی خدمت کے لیے 250سعودی حجام مناء میں کام کرنے کے ..

مکہ مکرمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء ) : سعود ی عرب میں حالیہ عرصے میں سعودائزیشن کے منصوبے پر عمل زور شور سے جاری ہے ۔ موبائل فون کے شعبے میں غیر ملکیوں کی اجاراداری ختم کرنے کے بعد سعودی شہریوں کو زندگی کے دوسرے شعبوں میں کام کے مواقعے فراہم کرنے کے لیئے تگ ودو کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

عموماََ سعودی عرب میں حج کے موقع پر عرب ممالک سے وابسطہ شہری یا ایشیائی شہری ہی حجام کی خدمات سر انجام دیتے ہیں ۔

لیکن اس سال سعودی وزارت، تجارت نے خصوصی ٹریننگ پروگرام کے تحت 250سعودی شہریوں کو حجام کی تربیت دی ہے ۔ اس سال حج مناء میں 250سعودی شہریوں نے حجام کے کام کو سرانجام دینا ہے ۔ سعودی شہریوں کو جدید طریقہ اور آلات کے ذریعے حفظانِ صحت کے اصولوں کے تحت اس کام کو سرانجام دینا ہے ۔ اس وقت مناء میں 900سکوئیر میٹر کے علاقے کو حجاموں کے لیے مختص کر دیاہے ۔