ملکی معیشت درست سمت جا رہی ہے ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے غیروں کے ایجنٹ پھر متحرک ہوگئے ‘پرویز ملک

پیر 12 ستمبر 2016 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ قربانی مسلمانوں میں جذبہ ایثاراور غریبوں کے لئے احساس پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیے،اپنی پسندیدہ چیز اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا نام قربانی ہے،ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اس پر کسی کو سیاسی نہیں کرنی چاہیے،اپوزیشن جماعتوں کی سیاست صرف ذاتیات کی سیاست رہ گئی ہے ،غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملک ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ، لیکن عوام بار بار ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔

گذشتہ روز لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی24ستمبر کو دھرنا،ریلی یا جلسے سے ن لیگ کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی پہلے بھی بہت کچھ اس ملک اور قوم کے ساتھ کرچکی ہے ایک مرتبہ پھر اپنا شوق پورا کر لے،انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہے خوشی سے کرے یہ ان کا جمہوری حق ہے بلکہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو نہ صرف سیکیورٹی فراہم کرے گی بلکہ دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں بلکہ قبضہ مافیا کا ایک گروہ ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کا لبادہ اڑھ رکھا ہے، یہی وجہ ہے یہ جماعت عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :