شہری کالعدم اور انتہا پسند جماعتوں کو کھالیں نہ دیں ، شکایات پر رینجرز کارروائی کریگی ‘پنجاب حکومت

پیر 12 ستمبر 2016 14:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کالعدم اور نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں پر نظر رکھیں اور انہیں ہرگز کھالیں نہ دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری ملک دوست تنظیموں اور جماعتوں کو کھالیں دیں اور انتہا پسند ، کالعدم اور فرقہ پرست جماعتوں کو کھالیں دینے سے گریز کیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کی شکایات پر کالعدم جماعتوں کے خلاف رینجرز کارروائی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :