اسلام آباد ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے چار افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا

پیر 12 ستمبر 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) وفاقی پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے چار افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں سیکڑوں گھروں اور افراد کو چیک کیا گیا پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ریپیٹر، ایک ایس ایم جی گن، دو پستول اور مختلف بور کی درجنوں گولیاں برآمد کیں ۔ ملزمان کے قبضے سے شراب بھی برآمد کی گئی ۔ گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :