پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اورقانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارروائیاں ‘ 330مشتبہ افراد گرفتار

پیر 12 ستمبر 2016 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) پنجاب کے مختلف شہروں قصور ‘فیصل آباد ‘گجرات ‘منڈی بہاؤالدین ‘بہاول نگر اور وہاڑی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 330مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔وہاڑی میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران 135مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔

گجرات میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرائے عالمگیر ، کھاریاں اور لالہ موسیٰ سے 50 مشتبہ افراد کو حراست لیا ۔فیصل آباد میں جڑانوالہ ڈویژن اور گلبرگ سرکل میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا سی پی او افضال احمد کے مطابق سرچ آپریشن کیدوران 51مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جن سے 2کلاشنکوف ،2 پستول ،1 رائفل، 1رپیٹرسمیت بھاری تعداد میں چرس اور شراب بھی برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

بہاول نگر کے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ کو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔منڈی بہاؤالدین میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس میں 16مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان سے سلحہ برآمد کرلیاگیا ۔قصور میں پولیس اورحساس اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے70سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :