ڈاکٹر فاروق ستار کا سی ٹی اسکین کلیئر قرار دیدیاگیا ‘ڈاکٹروں

پیر 12 ستمبر 2016 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا سی ٹی اسکین کلیئر قرار دیا گیا ہے ‘ ڈاکٹروں کے پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال انجم رضوی کے مطابق 12 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے فاروق ستار کا مکمل معائنہ کیا ‘ سی ٹی اسکین اور بلڈ ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا تاہم انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے اس لئے انہیں مزید 5 روز ہسپتال میں ہی رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں فاروق ستار نے 4 سے 5 قلابازیاں کھائیں اور انہیں ظاہری طور پر خراشیں آئی ہیں تاہم نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ تھکاوٹ کا شکار تھے جس کی وجہ سے انہیں نیند کی گولیاں دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ نوری آباد کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں فاروق ستار اور ان کے 3 محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :