کینال رود تاج باغ کے قریب قربانی کا بھینسا بپھر کر نہر میں کود گیا ،ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعد باہر نکالا گیا

جو ہر ٹاؤن میں بھاگنے والے بیل نے مالک کو ناکوں چنے چبوا دئیے ، نوجوان نے تین گھنٹوں بعد قابو کر کے پانچ ہزار انعام وصول کر لیا

پیر 12 ستمبر 2016 14:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) کینال رود تاج باغ کے قریب قربانی کا بھینسا بپھر کر نہر میں کود گیا ، جو ہر ٹاؤن میں بھاگنے والے بیل نے مالک کو ناکوں چنے چبوا دئیے ، درجن بھر کے قریب افراد میں سے نوجوان نے تین گھنٹوں بعد بیل کو پکڑ کر پانچ ہزار روپے انعام وصول کر لیا ۔کینال روڈ پر تاج باغ کے قریب قربانی کا بھینسا چہل قدمی کے دوران بپھر کر بھاگ کھڑا ہوا اور نہر میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

بھینسے کا مالک اور جمع ہونے والے شہریوں نے بھینسے کو نہر سے باہر نکالنے کے لئے بڑے جتن کئے لیکن ناکام رہے تاہم ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد اسے کنارے پر لا کر باہر نکالا گیا ۔ جوہر ٹاؤن میں بھی قربانی کیلئے لایا گیا بیل بپھر کر رسی تڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا جس نے بھاگ بھاگ کر اپنا اورمالک کا برا حال کر دیا ۔ مالک کی طرف سے بیل کو پکڑنے میں ناکامی پر پانچ ہزار انعام کا اعلان کیا گیا جس کے بعد درجن کے قریب افراد انعام حاصل کرنے کے لئے بیل کو پکڑنے میں لگ گئے تاہم ایک نوجوان نے تین گھنٹوں بعد بیل کو قابو کر کے پانچ ہزار روپے کا انعام وصول کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :