تبدیلی محض کھوکھلے نعروں سے نہیں ،عوام کی خدمت سے آتی ہے ،چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کر چکے‘ شہباز شریف

پیر 12 ستمبر 2016 14:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی محض کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے ،چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا تبدیلی محض کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے، چند سیاسی عناصر کی منفی سیاست کو عوام رد کر چکے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان عناصر نے 2014 ء میں دھرنا سیاست کر کے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ، باشعور عوام ایسے عناصر کے چہروں سے بخوبی واقف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :