موٹروے پولیس اہلکار اور دو آرمی افسران کے مابین جھگڑا

قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں‌گے ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 14:24

موٹروے پولیس اہلکار اور دو آرمی افسران کے مابین جھگڑا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء): موٹروے پولیس کے اہلکاروں اور دو آرمی افسران کے مابین جھگڑے کے معاملے پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے مابین تنازعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔