عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد بیورو کریسی اور پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا امکان

پیر 12 ستمبر 2016 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد بیورو کریسی اور پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عید کے بعد ایک آر پی او، پانچ ڈی پی اوز،دو سی پی اوز،چار سیکرٹریوں اور ڈی جی سطح کے افسران کے تقرر و تبادلے متوقع ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایوان وزیر اعلیٰ نے افسران کی شارٹ لسٹنگ کر لی ہے جبکہ پینل میں شامل افسران کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے خفیہ رپورٹ بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :