حافظ محمد سعیدنماز عید الاضحی قذافی سٹیڈیم میں پڑھائیں گے

پیر 12 ستمبر 2016 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) جماعةالدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدنماز عید الاضحی قذافی سٹیڈیم میں پڑھائیں گے۔ نماز عید 7:00بجے ادا کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں جماعةالدعوة کی طرف سے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہزاروں افراد حافظ محمد سعید کی امامت میں نماز عید ادا کریں گے۔ خواتین کیلئے پردہ کے الگ انتظامات ہوں گے۔ حافظ محمد سعید خطبہ عید کے دوران پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں اورکشمیر ،فلسطین و دنیا کے دیگر خطوں کی تازہ ترین صورتحال کے موضوع پر مفصل خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :