جماعة الدعوة ہزاروں جانور قربان کرکے لاکھوں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی

پیر 12 ستمبر 2016 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) جماعة الدعوة پاکستان عید الاضحی کے ایام میں کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں جانور قربان کرکے لاکھوں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی۔ تھرپارکر سندھ، بلوچستان و دیگر علاقوں میں اجتماعی دستر خوان بھی لگائے جائیں گے جہاں خصوصی کھانے کا بندوبست ہو گا۔ اس سلسلہ میں تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مختلف شہروں و علاقوں میں قربان گاہیں بنائی گئی ہیں جہاں جانوروں کی قربانی کر کے گوشت متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ جماعةالدعوة پاکستان کی طرف سے عید کے دنوں میں ملک بھر میں غرباء و مساکین، مستحقین، ورثاء شہداء اورکشمیری مہاجرین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔لاہور شہر میں بھی گزشتہ برس کی طرح مرکز القادسیہ میں مرکزی قربان گاہ قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گوشت کی تقسیم کے لئے شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں کا سروئے مکمل کر لیا گیا ہے ۔بڑے پیمانے پر قربانیاں کر کے مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور کی دو بڑی جیلوں اچھرہ اورکوٹ لکھ پت میں عیدا لاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لئیے خاص دعوت طعام کا اہتمام کیا جائے گا۔مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی قربان گاہ بنائی گئی ہے جہاں سے گوشت تقسیم کیا جائے گا۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کے لواحقین کے لئے عید کے موقع پر خصوصی دسترخوان لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :