فیصل آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار

پیر 12 ستمبر 2016 13:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) ایف آئی اے فیصل آبادریجن نے تاندلیانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا،ملزم نے شہری کو ملائیشیابھجوانیکاجھانسہ دیکر8لاکھ 40ہزارروپے لیے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی کے حکام نے فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شہری کوملائیشیابھجوانے کے لیے 8لاکھ 40ہزارروپے لیے تھے،لیکن نہ تو اسنے شہری کو بیرون ملک بھیجا اور نہ ہی پیسے واپس کیے۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم متعددافرادکوغیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواچکاہے،جس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :