سکھر میں قربانی کے بیل کی ٹکر سے مالک جاں بحق

پیر 12 ستمبر 2016 13:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) سکھر میں قربانی کے بیل کی ٹکر سے مالک جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک شخص قربانی کا جانور لینے کے لیے بکرا منڈی گیا جہاں سے اس نے ایک بیل خرید ااورجب وہ اس بیل کو گھر لے جانے کے لیے گاڑی میں چڑھا یا جا رہا تھا تو اس وقت بیل گھبرا گیا اور اس نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس دور ان بیل کی زور دار ٹکر سے مالک شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :