جیکب آباد: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پیر 12 ستمبر 2016 13:08

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) جیکب آباد میں نوازو جاگیر کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات نوازو جاگیرو کے نواحی گاوٴں میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں باپ، دو بیٹے اور کمسن پوتی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرشید، عنایت اللہ، ولی محمد اور سمیرا کے نام سے کر لی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد بارہ سے زائد تھی۔ ایس ایس پی ساجد حسین کا کہنا ہے ہلاکتوں کا یہ افسوسناک واقعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔ پولیس ملزمان کے تعاقب میں ہے اور انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :