لیسکو کی جانب سے عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعووں کے باوجود لاہور کے متعدد علاقوں میں اورنج ٹرین منصوبے کے نام پر صبح نو بجے سے بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 ستمبر 2016 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 ستمبر۔2016ء) لیسکو حکام نے پیر سے بدھ تک عید کے تین یوم میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔لیکسو حکام کے دعووں کے باوجود زیتون کالونی فیڈر سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ داروغہ والہ،نشتر ٹاون،ایس اے رحمن اور لاہور کے متعدد علاقوں میں لیسکو حکام کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبے کے نام پر شیڈول کے تحت بجلی کو بند رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اورنج ٹرین منصوبے کے نام پر بجلی کی بندش سے لاہوریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب اورنج ٹرین پراجیکٹ پر عید کی تعطیلات کے باعث کام روک دیا گیا ہے اور منصوبے پر کام کرنے والے عملے کو چھٹیاں دے دی گئیں ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے کی بجائے عملی طور پرعید پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :