سعودی عرب خلیجی ممالک ، امریکا،فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ میں عید الاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پیر 12 ستمبر 2016 12:06

سعودی عرب خلیجی ممالک ، امریکا،فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ میں عید ..

مکہ مکرمہ /جدہ /دبئی /واشنگٹن /پیرس/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات ،خلیجی ممالک ، امریکا،فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں عید الاضحی عقیدت و احترام اور جذبے ساتھ کے منائی گئی ‘ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی ادا کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات ،خلیجی ممالک ، امریکا،فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں عید الاضحی عقیدت و احترام اور جذبے ساتھ کے منائی گئی ‘یورپ ‘ امریکا میں بھی عید منائی گئی ‘ اس موقع پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر اور نیو یارک کے اسکول بند رہے،برطانیہ میں بعض مسلمانوں نے عید جذبے کے ساتھ منائی تاہم کئی افراد کل منگل کو پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے۔