کپل شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 12:04

کپل شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء): بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کپل شرما نے بی ایم سی میں رشوت سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی توجہ دلائی تاہم اس کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ نے معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے کپل شرما کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اس معاملے میں ان کی مدد کریں گی لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کپل شرما کی مشکلات آسان ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنے فلیٹ میں غیر قانونی تعمیر کروائی ہے۔ جس پر ایک شخص نے کپل شرما کے خلاف مہاراشٹرا ریجنل ٹاؤن پلاننگ ایکٹ 1966 کے تحت شکایت درج کروائی ۔ اس ضمن میں کپل شرما کو دو مرتبہ نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ جس پر کپل شرما کو مطمئن جواب دینے سے قاصر ہے۔ اس تمام صورتحال کے پیش نظر اوشیوارا پولیس نے کپل شرما کے خلاف ایف آئی آر اور پنچ نامہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دے کر کپل شرما خود ہی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔