حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے ‘2ملزمان ہلاک‘ایس ایچ او زخمی

پیر 12 ستمبر 2016 11:50

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جس میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق پھلیلی اورسائٹ ایریامیں 2مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔جس میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان ایس ایچ او سائٹ عمران رشید پر فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔زخمی ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :