قوم کے بہادر سپورٹ میجرعزیزبھٹی شہید کا 51 اں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا

پیر 12 ستمبر 2016 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) دشمن کے سامنے آہنی دیوار بننے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا آج 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاجارہاہے۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید اگست 1928کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے،پاکستان بننے سے قبل انکے والدین نے جوملازمت کے سلسلے بیرون ملک قیام پذیر تھے،گجرات لادیاں آکر رہائش اختیار کر لی۔

راجہ عزیز بھٹی شہید نے 1948 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور 1956میں ترقی پاکر میجر کے عہدے پر تعینات ہوگئے۔

(جاری ہے)

ستمبر 1965 میں مکار دشمن نے مادر وطن پر خاموش چڑھائی کی کوشش کی ،تو قوم کے بہادر سپوت سینہ سپر ہوگئے،میجر راجہ عزیز بھٹی برکی سیکٹر پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور ایک انچ آگے نہ بڑھنے دیا،کئی دن اور راتوں سے مسلسل لڑتے وطن کے شیر دل اور بھی مضبوط ہوگئے۔

میجر راجہ عزیز بھٹی اپنی پلٹون کے ہمراہ اس جوش و جذبے سے لڑے کہ دشمن کو آج بھی ستمبر 65 یاد آتا ہے۔قوم کا یہ بہادر سپوت جوانمردی سے لڑتا ہوا بی آر بی نہر کے کنارے آج کے دن جام شہادت نوش کر گیا،لیکن وطن کے بچے بچے کی زبان پر ان کی شجاعت کے قصے آج بھی زندہ ہیں۔ انھیں ملک سب سے بڑے فوجی اعز از نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :