خیبرپختونخوااورفاٹامیں ایک مرتبہ پھردوعیدیں کرنے کی روایت برقرار

خیبر پختونخوا اورفاٹامیں مقیم افغان مہاجرین نے اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ ہی عید الضحیٰ منائی قبائلی علاقوں اورضلع چارسدہ میں بھی بعض مقامات پر عیدمنائی گئی

پیر 12 ستمبر 2016 11:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخوا اورفاٹامیں مقیم افغان مہاجرین نے اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ ہی عید الضحیٰ منا لی جبکہ قبائلی علاقوں اورضلع چارسدہ میں بھی بعض مقامات پر عیدمنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹامیں ایک مرتبہ پھر دوعیدیں ہوگئیں ،افغان مہاجرین کے ساتھ شبقدر ،مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بعض مقامات پر عیدالضحیٰ منائی گئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے برعکس شبقدر کے علاقے مٹہ میں مقامی طورپر ایک روز قبل ہی عیدالضحیٰ کا اعلان کیا گیااس سلسلے میں مختلف مقامات پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی گئی ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اور فاٹا میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی امسال سعودی عرب کے ساتھ ہی عید منائی ۔

متعلقہ عنوان :