Live Updates

عطا اللہ عیسی خیلوی نے عمران خان سے متعلق اپنا موقف واضح‌کر دیا، افواہوں کی تردید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 ستمبر 2016 11:03

عطا اللہ عیسی خیلوی نے عمران خان سے متعلق اپنا موقف واضح‌کر دیا، افواہوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2016ء) : معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے سوشل میڈیا پر عید قربان کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان سے اختلافات کی گردش کرتی تمام افواہوں کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے تمام سننے والوں کو عید قربان کی مبارک دی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میرے پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں محض اخباری ہیں جن کی میں پر زور مذمت کرتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے یا عمران خان کو چھوڑ کر جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :