دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز کی نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ڈرافٹنگ مکمل

اتوار 11 ستمبر 2016 21:03

دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز کی نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ڈرافٹنگ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11 ستمبر۔2016ء )دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کرکٹرز کی نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔ لاہور وائٹس نے شعیب ملک کی خدمات حاصل کر لیں،آل راؤنڈر محمد نواز کو کراچی بلیوز نے سائن کرلیا تاہم بابر اعظم کو کسی ٹیم نے سائن نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصروف شیڈول کے باعث بورڈ نے کھلاڑیوں کو آرام کا آپشن بھی دیا تھا جس سے ان تینوں کرکٹرز کے علاوہ باقی سب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد آرام کافیصلہ کیاہے ،مذکورہ کرکٹرزنے قومی ٹی ٹوینٹی کپ میں عدم شرکت سے بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ان کی 17ستمبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے دبئی روانگی ہے اس لیے وہ آرام کرنا چاہتے ہیں،دبئی میں ویسٹ انڈیزسے سیریز کے بعد ٹیم نے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا کادورہ کرناہے ۔