پشاور ‘(ن) لیگی کارکنوں کا خیبر پی کے اسمبلی پر دھاوا‘ گیٹ پر پارٹی پرچم لہرا دیا

(ن) لیگی متوالوں کی رائے ونڈ مارچ کی صورت میں بنی گالہ کا گھیراو کرنے کی دھمکی

اتوار 11 ستمبر 2016 19:28

پشاور ‘(ن) لیگی کارکنوں کا خیبر پی کے اسمبلی پر دھاوا‘ گیٹ پر پارٹی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خیبر پی کے اسمبلی پر دھاوا بول دیا اور اسمبلی کے گیٹ پر پارٹی پرچم نصب کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ کے کچھ کارکن خیبر پی کے اسمبلی کے دروازے پر آئی اور وہاں قبضہ کرنے کے بعد اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیئے۔

(جاری ہے)

اس دوران کارکنوں نے کہا کہ اگر رائیونڈ مارچ کیا گیا تو ہم بنی گالہ کا گھیراو کریں گے۔ عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور سیاست میں تشدد کا عنصر نہ اانے دیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت عابد شیرعلی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم اس مارچ کے جواب میں اپنے کارکنوں کو کھلی چھٹی دیں گے کہ وہ جو چاہے کر سکتے ہیں۔ان کے اپنے جذبات ہیں ہم کسی کو روک نہیں سکتے۔