پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو عیدالاضحی پرزیادہ گوشت کھانے سے روک دیا

کھلاڑیوں کو ڈائٹ پلان دیدیا ، گوشت کھانے سے پیاس زیادہ لگتی اوراس سے ٹریننگ میں مسئلہ ہوتا ہے، کھلاڑی عید کے موقع پر کم سے کم گوشت کا استعمال کریں، ڈائٹ پلان پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پلیئرز کی فٹنس متاثرہوسکتی ،ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ

اتوار 11 ستمبر 2016 16:42

پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو عیدالاضحی پرزیادہ گوشت کھانے سے روک دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے کھلاڑیوں کو عیدالاضحی پرزیادہ گوشت کھانے سے روک دیا ،ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید احمد کا کہنا ہے کہ فارمنس اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے خوراک کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، ہرکھلاڑی کو ڈائٹ پلان دے دیا گیا، گوشت کھانے سے پیاس زیادہ لگتی اوراس سے ٹریننگ میں مسئلہ ہوتا ہے۔

پلیئرز کو پابند کیا گیاکہ وہ عید کے موقع پر کم سے کم گوشت کا استعمال کریں، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے دیے گئے ڈائٹ پلان پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پلیئرز کی فٹنس متاثرہوسکتی ہے جس کا نتیجہ فائنل ٹرائلز میں ٹیم کے حتمی انتخاب میں حصہ نہ بننے کی صورت میں نکلے گا۔تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہاکی کھلاڑی اس بار زیادہ گوشت نہیں کھا سکیں گے، اس حوالے سے کیمپ کمانڈنٹ و قومی ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہرکھلاڑی کو ڈائٹ پلان دیدیا گیااور وہ عید کی چھٹیوں میں بھی اس پرعمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی عیدکی چھٹیوں پرگھر چلے گئے ہیں لیکناس دوران بھی ٹریننگ اور خوراک کے استعمال کا خیال رکھیں گے، زیادہ گوشت کھانے سے کھلاڑی کو پیاس زیادہ لگتی اورٹریننگ میں مسئلہ ہوتا ہے، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے دیے گئے ڈائٹ پلان پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پلیئرز کی فٹنس متاثر ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ ایشین ٹرافی کے فائنل ٹرائلز میں ٹیم کا حتمی انتخاب نہ ہونے کی صورت میں نکلے گا۔ایک سوال پر خواجہ جنید نے کہاکہ کھلاڑیوں کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ ہے،انھیں جس معاملے میں بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بارے میں بتا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :