کار کردگی کے بل بوتے پر ٹیم میں جگہ بناؤنگا،اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا جانا چاہیے، سعید اجمل

اتوار 11 ستمبر 2016 16:42

کار کردگی کے بل بوتے پر ٹیم میں جگہ بناؤنگا،اظہر علی کو کپتان برقرار ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) پا کستان کے ما یہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ محنت پر یقین رکھتا ہوں کار کردگی کے بل بوتے پر قومی ٹیم میں جگہ بناؤنگا،غلطیاں سب کپتا نوں نے کیں اظہر علی سے بھی غلطی ہو ئی، اکیڈمی میں نو جوان کھلاڑیوں کی بھر پور ٹریننگ ہو رہی ہے، قومی ٹیم کو اچھے کھلاڑی دیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20میں میری کارکردگی سب کے سا منے ہے میں نے 5میچ کھیل کر 115رنز دیکر 11وکٹیں لی انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں اور محنت بل بوتے پر ہی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا ؤنگا قو می کرکٹ میں غلطیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں کرکٹ ٹیم کے کپتا نوں سے غلطیاں ہو ئیں ہیں انگلینڈ سیر یز میں ون ڈے کر کٹ ٹیم کے کپتان سے بھی غلطیاں ہو ئیں مختلف ادواروں کپتا نوں کو جلد تبدیل نہیں کیا گیا اظہر علی کو بھی موقہ ملنا چا ہیے تھا قو می کر کٹ ٹیم کو متحد رکھنے کے لیے لا نگ ٹرم پا لیسیوں کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :