کپتان اظہر علی دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کئے بغیر گھر روانہ

اتوار 11 ستمبر 2016 16:38

کپتان اظہر علی دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء)پاکستان قومی کرکٹ کے کپتان اظہر علی غیر ملکی پرواز سے لاہور پہنچے۔ اظہر علی میڈیا سے گفتگو کئے بغیر گھر روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے ٹیسٹ میچز میں 2 ففٹیاں کیں جبکہ ون ڈے میں ان کی کی کار کر دگی ناقص رہی۔ جس کے بعد کپتانی کے حوالے سے ان پر بہت سے سوال اٹھے ہیں تاہم اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں کو ئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔