اداکارہ سونیا خان نے اوسلو میں ’’سانحہ کوئٹہ‘‘ کے متاثرین کے لئے فنڈ ریز نگ پروگرام شروع کر دیا

اتوار 11 ستمبر 2016 12:33

اداکارہ سونیا خان نے اوسلو میں ’’سانحہ کوئٹہ‘‘ کے متاثرین کے لئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ سونیا خان نے اوسلو میں ’’سانحہ کوئٹہ‘‘ کے متاثرین کے لئے فنڈ ریز نگ پروگرام شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا خان نے ’’سانحہ کوئٹہ‘‘کے شہداء اور زخمیوں کے لئے اوسلو میں فنڈ ریزنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت اداکارہ مختلف کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں جاکر بھی ’’سانحہ کوئٹہ‘‘کے متاثرین کی مدد کے لئے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں تاکہ ان کی کچھ مالی مدد کی جا سکے۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سونیاخان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب وہ اوسلو کی ایک مارکیٹ میں سے چندہ اکٹھا کر رہی تھیں تو ایک بوڑھی فقیر عورت نے انہیں اپنے لئے اکٹھے کئے گئے چندہ میں سے ’’سانحہ کوئٹہ‘‘کے متاثرین کے لئے چندہ دیا۔

متعلقہ عنوان :