ہدایتکارہ عاصمہ بٹ اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع کرینگی

اتوار 11 ستمبر 2016 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) فلم ہدایتکارہ عاصمہ بٹ اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع کرینگی۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ بٹ کا کہنا تھا کہ میری پہلی فلم ’’فکر ناٹ‘‘زیاد ہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی لیکن مجھے اسکی ناکامی کا ذرا بھی افسوس نہیں بلکہ اس ناکامی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

اس لئے اب میں نے دوسری فلم پر کام شروع کر دیا ہے جس کا اسکرپٹ لکھا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی کاسٹ فائنل کی جائے گی۔عاصمہ بٹ نے بتایا کہ اپنی اس نئی فلم میں بھی ئنے ٹیلنٹ کو متعارف کروانگی اور دسمبر میں اس کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائیگا ۔ ہدایتکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ، سری لنکا، دبئی اور پاکستان میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :