فلمسٹار ماہ نور نے عید قرباں پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لئے چار جانور خرید لئے

اتوار 11 ستمبر 2016 12:20

فلمسٹار ماہ نور نے عید قرباں پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لئے چار جانور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء ) فلمسٹار ماہ نور نے عید قرباں پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لئے چار جانور خرید لئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن مویشی منڈی سے دو اعلیٰ نسل کے بکرے اور دو چھترے ایک لاکھ چھیالیس ہزار روپے میں خرید لئے ہیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ ماہ نور کا کہنا ہے کہ سنت ابراہیمی کے لئے جو بکرے خریدیں ہیں وہ خوبصورت اورا چھی نسل سے تھے جن کومویشی منڈی میں دیکھنے کے بعد خریدلیا ۔

(جاری ہے)

بکر منڈی میں موجود بیوپاری خواتین کو دیکھ کر جانوروں کے ریٹ زیادہ بتاتے ہیں اور خریدے جانے والے بکروں کا بھی انہوں نے دو لاکھ روپیہ طلب کیا تھا ۔اداکارہ ماہ نور نے کہاکہ سنت ابراہیمی اداکرتے ہوئے ہمیں اپنے غریب اور مستحق بہن بھائیوں کا خیال رکھنا چاہیے اور قربانی کا تمام گوشت اپنے رشتے داروں اور غرباء میں تقسیم کردینا چاہیے ۔جو لوگ قربانی کر کے اپنے فریج اور فریزر بھر لیتے ہیں میری ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ قربانی کے اصل مقصد کو پورا کریں اورقربانی کا گوشت حق داروں میں ضرورتقسیم کریں ۔

متعلقہ عنوان :