گوشی خان کا اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنیو عید مبارک ‘‘ عید الاضحی پر الحمرء ہال نمبر میں پیش کیا جائیگا

اتوار 11 ستمبر 2016 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء ) رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کا اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنیو عید مبارک ‘‘ عید الاضحی پر الحمرء ہال نمبر ll مال روڈ میں پیش کیا جائیگا ۔ تفصیل کے مطابق الحمرء ہال نمبر ll میں عید الاضحی سے پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’سوہنیو عیدمبارک ‘‘کی کاسٹ میں اداکارہ نرگس ، رائمہ خان ، چاہت چوہدری، روشنی خان ، حناء خان ، گوشی خان ، شبانہ بھٹی ،ظفر ارشاد ، وسیم اکرم اورلکی ڈیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں اداکارہ نرگس منفرد کردار ادا کررہی ہیں جبکہ گوشی خان اس ڈرامے میں بدمعاشی کرتے نظر آئیں گے ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کا کہنا ہے کہ یہ فیملی واصلاحی اسٹیج ڈرامہ ہوگا جس طرح نرگس الحمراء میں پہلے ڈرامہ کرکے گئی ہیں اورفیملیز نے ان کے ڈرامے کو بے حد پسند کیا تھا اور اب بھی عید پر شروع ہونے والے ڈرامے کو دیکھنے کے لئے فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اورڈرامے دیکھنے والے اس کو بھرپورانداز میں انجوائے کریں گے ۔ اس ڈرامے میں نرگس اوررائمہ خان کا رول ڈرامہ بینوں کو پسند آئے گا ۔ ڈرامے کے رائٹر وڈائریکٹر گوشی خان اور پروڈیوسر علی سعد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :