ہدایتکار اے حفیظ کی عیدالاضحی پر ریلیزہونے والی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘سینسر بورڈ نے پاس کردی

کاسٹ میں زارا ملک ، راحیلہ آغا، آصف سلیم ، عباس باجوہ، فہد ملک ، اچھی خان اور مبینہ طور پر خود کشی کرنیوالی نشاملک بھی شامل

اتوار 11 ستمبر 2016 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء ) ہدایتکار اے حفیظ کی عیدالاضحی پر ریلیزہونے والی فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘سینسر بورڈ نے پاس کردی ۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز فلم بیسٹ آف لک کو سینسر بورڈ کے سامنے سینسر کے لئے پیش کیاگیا ۔ فلم کودیکھنے کے بعد سینسر بورڈ کے ارکان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کاموضوع اچھوتا ہے اوراس میں بہترین تکنیک کا استعمال کیاگیاہے اور فلم کے ہدایتکار نے بڑی محنت کی ہے ۔

اب فلم ’’بیسٹ آف لک ‘‘عیدا لاضحی کے روزمیٹروپول سمیت دیگر سینماء گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ جس کی کاسٹ میں اداکارہ زارا ملک ، راحیلہ آغا، آصف سلیم ، عباس باجوہ، فہد ملک ، اچھی خان اور مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی اداکارہ نشاملک بھی شامل ہیں جن کے کیریئر کی یہ پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار اے حفیظ نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اداکار ہ نشا ملک جو اب اس دنیامیں نہیں انہوں نے اپنی فلمی زندگی کاآغاز میری فلم سے کیا تھا ۔

نشا ملک کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم تھی اور اس نے اپنے کردار کو بخوبی احسن انداز میں نبھایا ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اور فلم کی دیگر ٹیم کو اس بات پر دکھ رہے گا کہ وہ عید کے روز ہمارے ساتھ نہیں ہوں گی مگر ان کی یاد ہمیشہ ہم لوگوں کے ساتھ رہے گی ۔ اے حفیظ نے کہاکہ جن لوگوں نے نشاملک کو نہیں دیکھا وہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم میں ان کو دیکھ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :