مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں ٗ ٹیم میں واپس لایا جائے ٗعمران خان

ٹیسٹ ٹیم میں بہترین کھیلنے والا کھلاڑی ون ڈے میں کیوں نہیں کھیل سکتا ٗ میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 ستمبر 2016 12:06

مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں ٗ ٹیم میں واپس لایا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں ٗان کو ٹیم میں واپس لایا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا جو پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو ون ڈے ٹیم میں واپس لایا جائے وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ٹیسٹ ٹیم میں بہترین کھیلنے والا کھلاڑی ون ڈے میں کیوں نہیں کھیل سکتا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مصباح نے اپنی صلاحیتوں سے ٹیسٹ ٹیم کو نمبر ون بنایا ہے اسی طرح وہ ون ڈے ٹیم کو بھی نمبر ون بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :