امیتابھ بچن کا اپنی نواسی اور پوتی کولکھنے والے خط کو خوب سراہا گیا

اتوار 11 ستمبر 2016 11:54

امیتابھ بچن کا اپنی نواسی اور پوتی کولکھنے والے خط کو خوب سراہا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) آج کل امیتابھ بچن کے اس خط کا چرچا ہے جو انھوں نے اپنی نواسی نویا اور پوتی ارادھیا کے نام لکھا اور جسے خوب سراہا گیا۔اس خط کے ذریعے بگ بی نے نویا اور ارادھیا کو بتایا ہے کہ وہ نندہ یا بچن ہونے سے پہلے ایک لڑکی ہیں۔انھوں نے خط میں لکھا ’لڑکی یا عورت ہونے کی وجہ سے لوگ تم پر اپنے خیالات، اپنی سوچ تھوپنے کی کوشش کریں گے لیکن تم ایسا نہ ہونے دینا۔

ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ سکرٹ کی لمبائی کو اپنے کریکٹر کا پیمانہ نہیں بننے دینا۔بگ بی کے اس خط کو لوگوں نے جہاں پسند کیا وہیں اس پر سوال بھی اٹھائے۔مشہور کامیڈین آدیتی متل نے اسے امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’ پنک‘ کو پروموٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اتنا ہی نہیں آدیتی نے اپنی ٹویٹ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اپنی پوتیوں کو ایک مضبوط عورت بننے کا سبق دینے والے امیتابھ کی اپنی ہی بہو کو توہم پرستی کا شکار بنتے ہوئے ابھشیک سے پہلے پیڑ سے شادی کرنی پڑی تھی۔

(جاری ہے)

اب یہاں ابھشیک کہاں چپ رہنے والے تھے جھٹ سے ٹویٹ کر ڈالی کہ ہم بھی وہی پیڑ ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب میں آدیتی نے میڈیا میں اس وقت چھپی اس خبر کا نمونہ بھی ٹوئٹر پر چسپاں کر دیا۔آدیتی اور ابھشیک کی یہ نوک جھونک اپنی جگہ لیکن یہ بات واقعی سوچنے کی ہے کہ امیتابھ جی کو اچانک اپنی پوتی اور نواسی کو سر عام خط لکھنے کی کیا سوجھی وہ بھی ایسے وقت میں جب ان کی فلم ’پنک‘ ریلیز ہونے والی ہے اور یہ فلم خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے مسئلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :